ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم نا تجر بہ کار ، 3ماہ میں کورونا پر کوئی حکومتی پالیسی سامنے نہیں آئی احسن اقبال حکومت پر برس پڑے ، حیرت انگیز انکشافات بھی کر دیئے

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 3 ماہ ہوگئے، حکومت کی کورونا پر کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی، وزیراعظم نا تجربہ کار ہیں، کہاں ہیں وزیر خزانہ ؟ موجودہ حالات میں بھی وزیراعظم نے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے سے انکار کیا، وزیراعظم انا کے کوہ ہمالیہ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔حکومت این ایف سی اور 18 ویں ترمیم جیسی بحث سے گریز کرے ۔

جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر قاسم شاہ سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہو ا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ کہا وزیر داخلہ کہاں ہیں، ایوان کو بتاتے داخلی راستوں پر کیا انتظامات کیے ؟ وزیر خارجہ کہاں ہیں؟ تارکین وطن کی واپسی کا بتاتے، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو عید سے پہلے لایا جائے، حکومت این ایف سی اور 18 ویں ترمیم جیسی بحث سے گریز کرے، چھوٹے صوبوں کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، ملک میں ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، ہم نے لاک ڈاؤن کھول دیا، ہم نے مارکیٹس کھول دیں، سڑکوں پر اجتماع کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا دنیا نے کورونا کے پھیلنے کے ذرائع بند کیے، احتیاطی تدابیر اختیار کیں، ماہرین کا کہنا ہے کورونا مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، حکومت کو جو اقدامات کرنے چاہیئے تھے وہ نہیں کیے۔لیگی رہنما نے کہا کہ کورونا نے تمام ترقی یافتہ ممالک کو بے بس کر دیا، آج دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کورنا کے سامنے بے بس ہے ، قوموں کی طاقت صرف اسلحہ اور ایٹمی ہتھیار نہیں ہوتے، دنیا نے وبا سے مقابلہ کرنے کا نیا راستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور جس کے پاس جدید میزائل اور اسلحہ ہے آج وہ خود ہیبت کی تصویر پیش کررہے ہیں

کیونکہ ان کے پاس اس بیماری سے متاثر افراد کا علاج نہیں اور اس کا نظام صحت بھی لڑکھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ قوموں کی طاقت صرف اسلحے کے ساتھ بلکہ ان کے انسانی وسائل کے تحفظ کے ساتھ بھی ہوتی ہیں۔ جتنا ضروری یہ ہے کہ قومیں اسلحے پر پیسے خرچ کریں اتنا ضروری یہ ہے کہ قومیں اپنے انسانوں کی بقا اور صحت کے لیے ایسا انفراسٹرکچر کھڑا کریں جس سے انہیں کوئی خطرہ محسوس نہ ہو۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں زیادہ خطرہ ہے کیونکہ وبا کا عروجمئی کے آخر سے ستمبر کے درمیان کسی بھی وقت آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس وبا کا مقابلہ کرنے کا نیا راستہ پیش کیا ہے اور ہم دنیا کا واحد ملک ہیں جہاں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ملک میں لاک ڈاؤن کھول دیا ہے اور لوگوں کو بازاروں، سڑکوں پر کھلے اجتماع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…