لاہور(این این آئی)ریلوے کا شٹل ٹرین کا منصوبہ ناکام ہو گیا، واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا۔ریلوے انتظامیہ نے واہگہ اور رائیونڈ شٹل ٹرین سروس کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزیر ریلوے نے 14 دسمبر کو
واہگہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شٹل ٹرین سروس مسافروں کی عدم دلچسپی اور خسارے کے باعث بند کی گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ شٹل ٹرین سروس سے صرف 51 ہزار روپے کی آمدن ہوئی جبکہ ریلوے انتظامیہ کو ایک ماہ میں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔