پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

موسم کی خرابی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو واپس ہوٹل بھیج دیا گیا، پاک فضائیہ نے مدد کرکے میچ میں پہنچا دیا

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاک فضائیہ نے ملتان پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد اور ملتان کے خراب موسم کی وجہ سے قومی ائیر لائن کے اے ٹی آر کی چارٹرڈ فلائٹ ملتان نہ جا سکی اور کھلاڑی مایوس کن انداز میں دوبارہ ہوٹل آگئے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شام 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نہ اڑ سکی، کھلاڑی تین گھنٹے سے زائد وقت ائیر پورٹ پر انتظار کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہو گئے۔کوئٹہ کی ٹیم کو کئی گھنٹے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر انتظار کرنے کے بعد واپس ہوٹل آنا پڑا تھا جبکہ ہفتے کو فلائٹ کے ٹیک آف کے بعد اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پاک فضائیہ کے خصوصی فلائٹ آپریشن کی وجہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان کے میچ سے ساڑھے تین گھنٹے پہلے ملتان پہنچ سکی اور پاکستان سپر لیگ کے میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون کے بغیر میچ کا انعقاد خطرے میں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان ہوٹل میں چیک ان ہونے کے فورا بعد ملتان اسٹیڈیم روانہ ہوئی۔پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں ائیر فورس نے ہماری درخواست قبول کی، صبح نو بجے سی ون تھرٹی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی اور اسی فلائٹ کے ذریعے کراچی کنگز کو اسلام آباد لایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاک فضائیہ کی شکر گزار ہے جس نے قومی فریضے میں پی سی بی کی درخواست پر ہمیں سی ون تھرٹی فراہم کیا۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں ہونے والے میچ کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان ائیر فورس نے خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اسلام آباد سے ملتان پہنچایا جس کے بعد ہفتے کو ہونے والا میچ ممکن ہو سکا۔پی سی بی انتظامیہ نے کوئٹہ کو مختلف سینٹرز پر میچ کھلانے کی پالیسی اپنائی ہے تاہم موسم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔جمعے کو کھلاڑی دن بھر ہوٹل میں ملتان جانے کا انتظار کرتے رہے حالانکہ سڑک کے راستے سفر کیا جا سکتا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…