جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملتان سلطانز کے رلی روسو واقعی سلطان بن گئے، ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی بلے باز رلی روسو نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ فائیو کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 12ویں میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ہفتے کو جب رلی روسو میدان میں اترے تو ملتان سلطانز کی ٹیم کو تیزی سے رنز بنانے میں

مشکلات کا سامنا تھا تاہم رلی روسو نے میدان میں آتے ہی بازی پلٹ دی۔نامور جنوبی افریقی بلے باز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔انہوں نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 10چوکے شامل تھے۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ کیمرون ڈیلپورٹ کے پاس تھا جنہوں نے 49گیندوں پر تھری فیگر اننگز کھیلی تھی۔رلی روسو پاکستان سپر لیگ میں سنچری بنانے والے تیسرے غیرملکی بلے باز ہیں جہاں ان سے قبل کیمرون ڈیلپورٹ اور کولن انگرام بھی پی ایس ایل میں تین ہندسوں کی اننگز کھیل چکے ہیں، واضح رہے کہ یہ میچ ملتان سلطانز نے جیت لیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…