پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فروغ نسیم کی پرفارمنس پر وزیر اعظم اور کابینہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم اور کابینہ نے وزیر قانون فروغ نسیم کی پرفارمنس پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔ منگل کو وفاقی کابینہ کااجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم اور کابینہ اراکین نے وزیر قانون فروغ نسیم کی پرفارمنس پر اظہار اطمینان کیا ۔

کابینہ نے وزیر قانون کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور قانون اور آئین کے پیرامیٹرز میں رہ کر کئے جانے والی تمام کوششوں ں کو سراہا۔دوسری جانبوزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کا 11 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔ منگل کو وفاقی کابینہ کو بجلی کے بلوں پر بریفنگ دی گئی ،کابینہ نے صدر مملکت عارف علوی نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی منظوری دیدی ،وفاقی وزارت داخلہ نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوایا تھا،احساس پروگرام میں پارلیمنٹرینز کی شمولیت کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں آڈٹ آور سائٹ بورڈ کے ممبران کے استعفیٰ اور نئے ممبران کی تقرری کی منظوری کی گئی ،ایگزم بینک کے ڈائریکٹرز آن بورڈ کی تقرری کی منظوری دی گئی ۔پاکستان نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 بھی منظور کرلیا گیا ،اسلام آباد کراچی، ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا معاملہ زیر غور آیا ۔اجلسا میں پاکستان کمشنر فار انڈس واٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی ،دیامر بھاشا ڈیم کے لیے واپڈا سکیورٹی فورس کو ممنوعہ بور ہتھیار کی اجازت دی گئی ۔نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے رولز میں ترمیم کی منظوری دسی گئی ،اسلام آباد میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کی منظور ی دی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…