پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن کاانوکھااحتجاج،سیٹی اورپتھروں کیساتھ ایوان میں داخل ہوکر کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی سپیکرکی وارننگ کے باوجود حزب اختلاف کے اراکین پتھروں سے ڈیسک بجاتے رہے اورسیٹیاں لگتی رہیں
شدیدنعرہ بازی میں ایوان نے تین بلوں کی منظوری دیدی جبکہ اپوزیشن کامکمل ایجنڈاایک بارپھرضائع ہوگیا۔منگل کے روز جب سواگھنٹہ کی تاخیرسے سپیکرمشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن کاکوئی بھی رکن ایوان میں موجود نہیں تھااس دوران سپیکر اپوزیشن کاایجنڈاپکارتے رہے لیکن حزب اختلاف کی تمام کرسیاں خالی پڑی تھیں جس کے باعث مختلف محکموں سے متعلق اپوزیشن کے16سوالات اورتوجہ دلائونوٹس ضائع ہوگئے ایجنڈے کے آخرپر موجود تین بلوں کی منظوری کا وقت آیا تو اپوزیشن اراکین ایک ساتھ ایوان میں داخل ہوگئے جواپنے ساتھ چھپائے پتھراورسیٹی بھی ساتھ لائے ایک طرف سپیکربلوں کی منظوری دے رہے تھے تودوسری جانب اپوزیشن اراکین رنجیت سنگھ اورثوبیہ شاہد پتھروں پرڈیسک بجاتے رہے اور پی پی کی رکن نگہت اورکزئی سیٹی بجاتی رہی اس دوران ایوان میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی سپیکرنے خاتون رکن کووارننگ دی کہ وہ ایوان میں سیٹیاں مارنابندکردیں تاہم کسی نے ان کی ایک نہ مانی بعدازاں صوبائی اسمبلی نے اپوزیشن احتجاج کے باوجود خیبرپختونخواخیراتی ادارے ترمیمی بل،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل اورنیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ خیبرپختونخوا ترمیمی بل کی منظوری دیدی سپیکر نے اجلاس پیر کے روز تک کیلئے ملتوی کردیا۔