سرگودھا(آن لائن)صوبائی حکومت نے ٹڈی دل کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر پنجاب کے 6ڈویژن حساس قرار دیتے ہوئے ضلعی حکومتوں کو ٹڈی دل کنٹرول آپریشن پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیدیا، ذرائع کے مطابق ان میں سرگودھا ،ساہیوال، فیصل آباد، بہائوالپور،ڈیرہ غازی خان اور ملتان شامل ہیں، گزشتہ روز ڈائریکٹر کوارڈی نیشن پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں الرٹ جاری کرتے ہوئے
ڈپٹی کمشنرز کو اعلی سطحی اجلاس میں زیر بحث لائے گئے امور کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ترجیح بنیادوں پرجون2020تک پنجاب ٹڈی دل کنٹرول آپریشن پلان کا ڈرافٹ تیار کر کے ارسال کیا جائے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوصی ٹاسک پر دستیاب اور مطلوبہ وسائل کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کی پیدوار کی تفصیلات مرتب کر نے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔