منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان فی یونٹ کتنے روپے بڑھانے کی سفارش کر دی گئی ؟ جانئے

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن کیلیکٹرک نے نیپرا کو 1روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست کردی، بجلی کی قیمت میں اضافہ 2 سہ ماہیوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائیگا، نیپرا 4 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے کیالیکٹرک میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا امکان ہ

ے۔نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ کیالیکٹرک نے 1روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست دی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواستوں کی سماعت 4 مارچ کواسلام آباد میں ہوگی۔ کیالیکٹرک نے بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔ بتایا گیا ہے کہ اپریل تا جون2019 سہ ماہی کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت 1 روپے37 پیسے بڑھائی جائے۔جولائی تا ستمبر2019 سہ ماہی کیلئیا یک روپے44 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان بجلی بل پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، اپٹما نے ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ اپٹما اور حکومت کے درمیان بجلی بل پرمذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ ڈیسکوز نے ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملوں کو بجلی کے بقایا جات بل یکمشت بھجوا دیے ہیں۔ اپٹما عہدیدران کا کہنا ہے کہ تمام ملزمالکان نے ان کو بلز کو مسترد کردیا ہے اور بل دینے سے انکار کردیا ہے۔اپٹما عہدیدران نے کہا کہ کروڑوں روپے اضافی بل ادا نہیں کرسکتے۔ ان حالات میں ٹیکسٹائل ملز نہیں چلائی جاسکتیں۔ اپٹما نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس سے پنجاب میں 10لاکھ مزدور بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…