جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پولیس اہلکار شہریوں کے لیے درد سر بن گیا، حیران کن طریقے سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ جاری

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس اہلکار شہریوں کے لیے درد سر بن گیا۔ شہریوں سے موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے کے 200روپے، ماوے کے500اور پولیس پیٹرول کے نام پر رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کی حدود 7نمبر چوک پر صبح کے وقت میں اسنیپ چیکنگ کے بہانے ڈیوٹی پر جانے والے افرد کو بلا وجہ روک کر پیسے بٹور نے کا عمل تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے،

پولیس اہلکارموٹر سائیکل سوار افراد کو بلا وجہ روکتاہے اور اتفاق سے کسی کے پاس کاغذات نہ ہوں تو اس سے 200اور جسکے پاس سے ماوا نکل آئے اس سے 500 روپے لے رہا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اگر موٹر سائیکل کے کاغذت مکمل ہونے کی صورت میں بھی شہری کو جانے نہیں دیا جاتا اور سر کاری گاڑی کے پیٹرول کے نام پر پیسے وصول کئے جاتے ہیں،شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ ہمیں پیٹرول اپنی جیب سے ڈلوانا پڑتا ہے ہمیں گورنمنٹ پیٹرول کی رقم نہیں دیتی ہے اہل محلہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کا دعوی ہے کہ ایس ایچ اور مدینہ کالونی کی بیٹ کے حوالے سے بس اسٹاپ،مارکیٹس، ٹھیلے پتھارے، گھریلوصنعت، ودیگر جرائم پیشہ کاروبار کی ساری سیٹنگ میں نے کروائی ہے علاقہ مکین نے آئی جی سندھ ایس ایس پی ویسٹ اور ایس پی بلدیہ شہلا قریشی سے اپیل کی ہے انٹیلی جنس رپورٹ کو بروکار لاتے ہوئے پولیس میں موجود کالی بھڑوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا ئے اور عوام کو بد دیانت پولیس اہلکاروں اور افسران سے تحفظ فراہم کیا جائے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…