پشار(آن لائن ) پشاور سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں اہم ترین سیاسی شخصیات کو امن وامان کی صورتحال کے باعث اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات بھی کی ہے ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے بعد امن وامان کی صورتحال کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہیں بس اڈوں ، سٹیشنوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروںکو چوکس رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پشاو ر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی نفری میں مزید اضافہ کردیا گیاہے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات کی ہے ۔