بیجنگ(آن لائن) ووہان میں کورنا وائرس کے علاج کے مرکزی ہسپتال کے ڈائریکٹر انتقال کر گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ووہان ویوچانگ ہسپتال کے ڈائریکٹر لیوژیمائنگ انتقال کر گئے ۔ رواں ماہ کے آغاز میں لاکھوں چینی شہریوں نے کورنا وائرس کے حوالے سے پہلی بار متنبہ کرنے والے ڈاکٹر کے انتقال پر سوگ منایا تھا ۔ ووہان میں سینکڑوں ہزاروں ڈاکٹر کرونا وائرس کے پھیلائو سے لڑ رہے ہیں ۔ ڈاکٹر لیو کے انتقال کے حوالے سے پہلے چینی میدیا میں متنازعہ خبریں آتی رہیں تاہم بعد میں اس کی تصدیق کی گئی ۔