کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان پولیس نے بہادری جرات کی ایک اور مثال قائم کر دی گزشتہ روز پریس کلب کے قریب ہونے والے خود کش بمبار کو پولیس اور لیویز اہلکاروں نے روک کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا دیا پریس کلب سامنے مذہبی جماعتوں کا ایک جلسہ عام کاانعقاد کیا گیا تھا
شارع اقبال پر جاری احتجاجی جلسے کے راستے کو روکنے کیلئے پولیس اہلکار گاڑی کے ہمراہ تعینات تھے ہر جانے اورآنے والوں کو چیک کرنے کے بعد جلسہ گاہ کی طرف جانے دے رہے تھے تاہم شارع اقبال کو بند کرنے کیلئے کھڑی پولیس گاڑی کے قریب لیویز اہلکار شہید محمدحامد،پولیس اہلکار عبدالرسول،پولیس اہلکار محمدزمان جنہوں نے بہادری جرات کی ایک عظیم مثال قائم کر دی جلسہ گاہ کی جانب جانے والے خود کش بمبار کو روک دیا مگر خودکش بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اور دو پولیس اہلکاراور ایک لیویز اہلکار سمیت 8افراد نے جام شہادت نوش کی شارع اقبال پر تعینات پولیس اور لیویز اہلکار اگر خود کش بمبار کو نہ روکتے تو خدانخواستہ ایک بڑے پیمانے پر جانی نقصانات ہوسکتے تھے مگر لیویز اور پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر کوئٹہ شہر کو ایک بہت بڑی تباہی سے بچا دیا جس پر اہل بلوچستان ان کی شہادت پر انہیں سرخ سلام پیش کرتی ہے۔