منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خوراک گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے خوراک گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، مینگورہ شہر کے نواحی علاقے رحیم آباد میں خفیہ اطلاع ملنے پر کے پی فوڈ اتھارٹی ضلع سوات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی اور اپنے چار فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ نامی گرامی ملٹی نیشنل مشروبات کے ایک ڈسٹری بیوشن ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں پر ہزاروں لیٹر مشروبات کی بوتلوں پر جعلی ایکسپائری تاریخ چھاپ دی گئی تھی، مذکورہ مشروبات جنوری کے مہینے میں ایکسپائر ھو گئے تھے

جس پر مزید چھ مہینے کی جعلی ایکسپائری تاریخ چھاپ دی گئی تھی کے پی فوڈ اتھارٹی نے مشروبات قبضے میں لے کر ڈبلیو ایس ایس سی کے کچرہ تلف کرنے کے لئے متعین کردہ جگہ پر میڈیا ٹیم کی موجودگی میں ضائع کر دیئے ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی نے پشاور سے اپنے پیغام میں کہا کہ سوات ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور پورے صوبے میں مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…