اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ملک کو بچانے کیلئے عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے کیا کرنا ہو گا ؟ طریقہ کار بتا دیا گیا

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ملک میں عمران خان نیازی اور اس کے حواریوںسے بڑا کوئی مافیا نہیں ہے، ملک کی معیشت کو تباہ اور برباد کرنے میں انکا سب سے بڑا ہاتھ ہے، غلط اقدامات اٹھاکے اس ملک کو مزید دیوالیہ کرنے کی جانب لے جایا جارہا ہے۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ی تمام تر وجہ حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں۔ اگر سلیکٹڈ حکومت بجلی،گیس، پیٹرول اور ڈالر پچھلے حکومت کی ریٹ پر لے آئیں تو تمام تر مہنگائی خود بخود ختم ہوجائی گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ روزانہ ملک سے دس ارب روپے باہر جارہے ہیں اور دس ارب کی کرپشن ہورہی ہے اور اگر ان کی حکومت آئی تو ایک دن میں بیس ارب ڈالر کی بچت ہوگی جو کہ ایک ماہ میں چھ سو ارب روپے بنتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت میں آنے کے بعد وہ جو بچت ہوئی ہے وہ کون کھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشہور مقولہ ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ، عمران خان اور ان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ میری اس کمیٹی سے استدعا ہے جس کمیٹی نے نیازی اور اس کی ٹیم کو سلیکٹ کیا تھا کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ آپ کی سلیکٹ کی ہوئی ٹیم ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے اور اگر یہ حکومت مزید ایک سال تک رہ گئی تو ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائیگا جس کے بعد کچھ بھی نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا نے کیلئے پوری قوم کو اٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ذی شعور عوام کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے مرضی سے حکومت بنائے جیسے بھارت میں ہوتاہے۔ آج بھارت جو ہمارے ساتھ آزاد ہوا تھا اور اسکی آبادی تقریبا 150 کروڑ ہے وہاں پرڈالر کا ریٹ 72 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذی شعور عوام ہی تھی جس نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی اور اس ذی شعور عوام نے پاکستان بنایا تھا۔۔ انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے اور پاکستان بنانے میں اسٹیبلیشمنٹ اور عدلیہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔آج وہ لوگ حکمران بن بیٹھے ہیں جن کا ملک بنانے میں کوئی کردار ہی نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…