منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج ! دوٹو ک اعلان کر دیا گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آ ن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کااعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایم ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر حیرت ہے،

پرویز مشرف کے وکیل کو سنے بغیر فیصلہ کیاگیا ،غیرآئینی مقدمہ غیر آئینی طریقے سے چلا۔اے پی ایم ایل کا کہناہے کہ سابق صدرکی جانب سے فیصلہ نہ سنانے کے حوالے درخواست دینے کے باوجود ملزم کی غیر موجودگی میں اسے دفاع کا حق دیئے بغیرفیصلہ سنایاگیا،اے پی ایم ایل کا کہنا ہے کہ سابق صدرنے پاکستان میں موجودگی کے دوران تمام مقدمات کا سامنا کیا اور عدالتوںمیں پیش ہوئے،ان کاکہنا ہے کہ سابق صدر کیخلاف تمام مقدمات بے بنیاد اورسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے قائم کئے گئے، اے پی ایم ایل کاکہنا ہے کہ سابق صدرکیخلاف سنگین غداری کیس میں معاونین اور سہولت کاروںکو نکال دیاگیا اور صرف سابق صدر کیخلاف مقدمہ چلایا گیاجبکہ ایمرجنسی لگانے کافیصلہ کابینہ ارکان،وزرااعلی،گورنر اور کورکمانڈرز کی مشاورت کیاگیا،اے پی ایم ایل نے کہاکہ سابق صدرکیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر تحفظات ہیں ،اے پی ایم ایل اسلام آبادخصوصی عدالت کے فیصلے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیااور اس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…