جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کی بے نظیر بھٹو کی زندگی میں ملاقات کے دوران   کیا معاملات کلیئر ہوگئے تھے؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت فیصلوں کے بعد آئندہ کوئی ڈکٹیٹر آئین پامالی کا حوصلہ نہیں کرے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سپیشل کورٹ کا فیصلہ جمہوریت آئین اور کارکنوں کیلئے بڑا دن ہے

۔ انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 6 کے تحت فیصلوں کے بعد آئندہ کوئی ڈکٹیٹر آئین پامالی کا حوصلہ نہیں کریگا ۔ انہوںنے کہاکہ لیاقت باغ میں 12 سال قبل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آخری خطاب کیا ،اس لیئے راولپنڈی اور لیاقت باغ کی ایک تاریخی حیثیت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گڑھی خدا بخش کی بجائے راولپنڈی میں خطاب کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کیا ہے ،12 سال سے اس ملک میں جمہوریت ہے بلاول بھٹومیں یہ کمٹمنٹ ہے کہ وہ اپنے عہد کو لے کر آگے بڑھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر سے بڑے قافلے لیاقت باغ پہنچیں گے ،جلسے میں مختلف مزدور تنظیمیں بھی شرکت کریں گی ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری نے پامال آئین کو سمیٹا ،انھوں نے آئینی ترامیم کے ذریعے آئین اداروں کو مضبوط کیا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے تمام اداروں سمیت لوکل گورنمنٹ کو تباہ کیا ،حکومت کی جانب سے توسیع کے معاملہ پر بال حکومت کی کورٹ میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے یوٹرن سے کیا تاثر جائے گا ،عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے پر ماہرین اسکا جائزہ لیں گے مگر دونوںکیس سنگین ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جنرل مشرف پربے نظیر بھٹو قتل کیس ،اکبر بگتی قتل کیس جیسے سنگین جرائم بھی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ عدالت نے جس جرات کا مظاہرہ کیا عدالت مزید جرات کا مظاہرہ کریگی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس فیصلے کا کریڈٹ نہیں.لینگے کیونکہ حکومت تو اس کیس کو روکنا چاہتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت پر رہائی میرٹ پر ہوئی ۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی رہنماؤں کے خلاف چن چن کر مقدمات اور گرفتاریاںکی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس بڑا اسکینڈل ہے ،اسکی ہیرنگ روکنے کیلئے متعدد کو شش کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور اسکے لوگ خود احتساب سے بھاگنا چاہتے ہیں ،میں نہیں سمجھتی کہ کورٹ نے پارلیمنٹ کو کوئی ڈائریکشن دی ہو ۔ انہوںنے کہاکہ بی بی وفاق کی علامت تھیں ،بی بی کو شہید کرکے وفاق کی زنجیر کو ٹوڑنے کی سازش کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی چاہتی ہے کہ بلاول بھٹوبھی وفاق کی زنجیر بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی سانحہ میں.ہماری 13 شہادتیں.ہوئیں اس کیس کے پراسیکیوٹر کو بھی شہید کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ اور فریال تالپور کی ضمانت کے بعد لگتا ہے کہ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے ،ثابت ہو گیا کہ کالے قانون کے تحت گرفتاریاں کی گئی تھیں ۔ انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی کی بے نظیر بھٹو کی زندگی میں ملاقات کے دوران معاملات کلیئر ہوگئے تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…