لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میںریکارڈ ساز سنچری پر عابد علی کومبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پہلے میچ میں سنچری کرکے عابد علی نے نیاعالمی ریکارڈ بنایا ہے۔دونوں فارمیٹ میں سنچری کرکے عابد علی نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔شاندار کارکردگی پر
عابد علی اوران کے کوچ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عابد علی کو ان کی محنت کا پھل عالمی ریکارڈ کی صورت میں ملا ہے ۔عابد علی نے اپنی بلے بازی کے ذریعے دیگر کھلاڑیوں کیلئے مثال قائم کی ہے اورامید ہے کہ عابد علی مستقبل میںٹیم کیلئے عمدہ کارکردگی دکھا کرمزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں کرکٹر عابد علی کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔