لاہور (آن لائن) کرکٹر عابدعلی کو پہلے ٹیسٹ میں ریکارڈ سنچری بنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کرکٹر عابد کو پہلے ٹیسٹ میں ریکارڈ سنچری بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری پر عابد علی کومبارکبادپیش کرتا ہے۔کرکٹر عابد علی اس سے قبل
اپنے پہلے ون ڈے میچ میں بھی سنچری سکور بناچکے ہیں۔ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پہلے میچ میں سنچری کرکے عابد علی نے نیاعالمی ریکارڈ بنایا ہے۔کرکٹر عابد علی یہ ریکارڈ قائم کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن چکے ہیں ۔یہ ایوان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ کرکٹر عابد علی مستقبل میں ٹیم کیلئے عمدہ کارکردگی دکھا کرمزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔ یہ ایوان کرکٹر عابد علی کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہے۔