اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے انعام پہلوان کا شاندار استقبال، گولڈ میڈل والدہ کے گلے میں پہنا دیا، والدین سے ملاقات پر انتہائی جذباتی مناظر

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(آن لائن) ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو انعام پہلوان آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئے، گھر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اہلخانہ نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے۔گھر واپس پہنچنے پر انعام پہلوان کی والدہ نے بیٹے کا ماتھا چوما اور دعائیں دی، انہوں نے گولڈ میڈل والدہ کے گلے میں پہنایا، انعام پہلوان کے والدین خوشی سے نہال ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پرفارمنس اور گولڈ میڈل جیتنا خوش آئند ہے،پاکستان نے 124 کے قریب میڈل جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی، اچھا لگ رہا ہے کہ میں نے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بنگلا دیش، نیپال اور دیگر ممالک کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، پاکستان کا دستہ چھوٹا تھا جسکی وجہ سے کافی گیمز میں حصہ نہیں لے سکے، وزیراعظم عمران خان ہمارے سپورٹس مین ہیں ان کو کھیل پر توجہ دینی چاہیے۔قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ دو سالوں میں ہم نے 70 سے 80 میڈل پاکستان کے لیے جیتے، پاکستان کے کسی بھی شہر میں ریسلنگ کا کوئی سنٹر نہیں، ایشین گیمیز کے لیے دو ہفتے کا کیمپ لگا، اگر کیمپ زیادہ وقت کے لیے لگتا تو مزید میڈل جیت سکتے تھے، پچھلے کئی سالوں سے ریسلنگ اکیڈمی بنانے کا کہہ رہا ہوں لیکن کچھ نہیں ہوا۔انعام بٹ کا کہنا تھا کہ جب میڈل آتا ہے تو اکیڈمی بنانے کا اعلان ہوتا ہے لیکن وعدہ وفا نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ نے کئی وعدہ کئے چیک دینے کا اعلان کیا کیا لیکن کچھ نہیں ملا، روایتی اعلان سے ہٹ کر کچھ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔قومی ہیرو کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا، اب جلد بیٹے کی شادی کی تیاری طے کریں گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…