اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کے کسٹمز اداروں کے درمیان تعاون پر اتفاق، دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو اثاثہ قرار دیدیا گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین کے کسٹمز اداروں نے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔بدھ کو چین کے کسٹمز کے وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کا دورہ کیا اور پاکستان کسٹمز کے سینئر افسران سے جامع ملاقاتیں کیں۔چین کی جنرل کسٹمز ایڈمنسٹریشن اور پاکستان کسٹمز کے وفود نے حالیہ سالوں میں دونوں ممالک میں متعدد ملاقاتیں کی ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعاون،معلومات کے

تبادلہ اور انفورسمنٹ کے نظام کو فروغ دینے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے چینی وفد کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعاون کے فروغ اور معلومات کے تبادلہ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اشیاء کی برآمد کے وقت اشیاء کی بروقت اور درست قیمت کے تبادلہ کے باعث انڈر انوائیسنگ اور تجارتی منی لانڈرنگ کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی اٹھایا ہے۔مذاکرات میں گرین کوریڈور بھی زیر بحث آیا۔ گرین کوریڈورایک منظم کسٹمز کلیئرنس کا نظام ہے جو کہ خاص طور پر زرعی مصنوعات کی تجارت سے متعلقہ ہے۔ یہ نظام سلک روٹ ڈرائی پورٹ سست پاکستان اور خنجراب ڈرائی پورٹ تاشقندچین پر نافذالعمل ہو گا۔اجلاس میں اشیاء کی قیمت سے متعلقہ معلومات کے تبادلہ کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان غیر قانونی کرنسی کی تجارت بھی زیر بحث آئی۔ دونوں اطراف نے آتھورائیزڈاکنامک پروگرام کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ممبر کسٹمز پالیسی محمد جاوید غنی نے کلیئرنس نظام کے چیدہ نکات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس نظام کی بدولت پھل اور دوسری

زرعی اجناس کی درآمد اور برآمد کی کلیئرنس تیز تر ہو سکے گی۔ کسٹمز کا عملہ اس تیز تر کلیئرنس کے لئے تعینات کیا جائے گااور اشیاء کی سٹوریج اور چیکنگ کے لئے علحدہ جگہ وقف کی جائے گی۔دو دن کی میٹینگز میں اس بات پر اتفاق رائے کیا گیا کہ گرین کوریڈور نظام کے تحت غذائی اجناس کی کلئیرنس سست خنجراب بارڈر پر تیز تر کی جائے۔ بارڈر مینجمنٹ تعاون کو بہتر کرنے کے لئے

دونوں ملکوں کے کسٹمز اداروں سے افسران کی نامزدگی کی جائے جو کہ باقاعدگی سے تعاون کی رفتار کا جائزہ لیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان آتھورائیزڈ اکنامک پروگرام کے تجربے کو چین کے ساتھ شیئرکر ے گااور دونوں ممالک اس پروگرام کے تحت معلومات کے تبادلہ کے نظام میں بہتری لائیں گے۔ دونوں ممالک کے کسٹمز اداروں کے ذیلی دفاتر کے درمیان رابطوں کو بڑھایا جائے گا

اور چین کے ارمچی کسٹمز اور اسلام آباد کے ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ کے درمیان رابطہ کو فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستان اور چین سفر کرنے والے مسافروں کے ڈیٹا کا تبادلہ کیا جا سکے۔ پاکستان کسٹمز نے اس موقع پر چینی وفد سے اپنے خدشات کا برملا اظہار کیااور کہا کہ الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلہ پر چین سے مکمل معلومات نہ ملنے کا اظہار کیا۔ چینی وفد نے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انڈرانوائیسنگ اور اوورانوائیسنگ اور تجارتی منی لانڈرنگ جیسے مسائل کی روک تھام کے لئے مدد کی پیشکش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…