ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سینٹرل سلیکشن بورڈ کے صوابدیدی اختیارات میں اضافہ، جانتے ہیں بورڈ ممبران کو کتنے صوابدیدی مارکس دینے کی اجازت دیدی گئی؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سینئر سول افسران کو اعلی درجوں میں ترقی دینے کے لیے ڈرامائی طور پر سینٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی) کے صوابدیدی اختیارات میں اضافہ کردیا ہییہ اقدام سی ایس بی کے اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں سی ایس بی اراکین کو ایسے امیدواروں کو ترقی دینے کے لیے ہوں 30 صوابدیدی مارکس دینے کی اجازت دی گئی تھی کہ

جن کا سروس ریکارڈ صاف ستھرا ہو لیکن کوئی سیاسی یا افسر شاہی سے تعلقات نہ ہوں.تاہم ایک حکومتی عہدیدار نے کہا کہ یہ اقدام سیاسی نہیں خیال رہے کہ سی ایس بی اجلاس نومبر میں ہونا تھا لیکن جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے حکومت مخالف مارچ کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا.سی ایس بی کی سربراہی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کرتے ہیں جس میں 2 پارلیمنٹیرین، کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹریوں، صوبوں میں وفاقی حکومت کے نمائندے اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریوں شامل ہوتے ہیں 3 دسمبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے آفیشل گریٹ میں سول سرونٹس (بی پی ایس18- سے بی پی ایس-21) کی ترقی کے رول برائے 2019 نوٹیفائیڈ کیے.اس نئے اصول کے مطابق سی ایس بی جس کے پاس اس سے قبل 100 میں سے 15 مارکس ہوتے تھے اب اس کے صوابدید میں 30 مارکس شامل ہوگئے، ان 30 مارکس کے علاوہ 40 سالانہ کانفیڈینشل رپورٹس کے لیے اور 30 پیشہ ورانہ کورسز کے لیے مختص ہیں. اس سے قبل عدالت نے سی ایس بی کے صوابدیدی اختیارات ختم کردیے جنہیں سول سرونٹ کے اتحاد کا بہانہ کر کے استعمال کیا جارہا تھانئے قواعد کے تحت سی ایس بی اراکین اعلی عہدوں کے لیے انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر مارکس کا فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہیں اور سی ایس بی کسی افسر کے خلاف موصول ہونے والی معلومات کو بھی مدنظر رکھ سکتا ہے.نئے قواعد متعارف کروانے سے قبل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) سے تعلق رکھنے والے امیدواوں کے لیے پاسنگ مارکس 75 تھے جبکہ دیگر سروسز کے امیدواروں کے لیے مقررہ پاسنگ مارکس 72 تھییہ مارکس بہترین کارکردگی، اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور ایڈمنسٹریٹو کالج سے پیشہ ورانہ کورسز کی کامیابی سے تکمیل کی بنیاد پر دیے جاتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…