اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

ریکارڈ ٹوٹ گئے،رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم کہاں تک جاپہنچا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

? اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 650 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2019 تک پاکستان میں مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 650 ملین ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.66 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2017-18 میں 3.47 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ سر فہرست رہا ہے جس میں مجموعی طورپر278.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 55.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تیل و گیس کا شعبہ بھی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی دلچسپی کا محور رہا جس میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 40.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 323.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اسی طرح فنانشل بزنس کے شعبہ میں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 39.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں 286.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ بجلی کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طورپر 31.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 253.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح کیمیکل کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران 13.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی ہوئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں مجموعی طورپر 134.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے دوران دیگر شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 195.9 ملین ڈالر رہا۔گزشتہ سال ان شعبہ جات میں 707.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…