جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے ڈیم کی تعمیر روکنے کیلئے بنایاگیاگھناؤنا منصوبہ پکڑا گیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے مشاورتی خدمات کا ٹھیکہ دینے سے متعلق نیب کو بھجوائی جانے والی جھوٹی در خواست اور لاہور ہائی کورٹ میں دائر جھوٹی اور بے بنیاد رٹ پٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست کا مقصد ایسے عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے، جو اِن جھوٹی شکایات اور بے بنیاد

رٹ پٹیشن کے ذریعے پاکستان میں آبی وسائل کی ترقی خصوصاًمہمند ڈیم ہائیڈڈرپاور پراجیکٹ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی عملدرآمد بنچ کے روبرو دائر کی جانے والی متفرق درخواست میں واپڈا نے عدالت عظمیٰ سے اِس بات کی استدعا کی ہے کہ وہ تحقیقاتی اداروں کو اِس بات کا حکم دے کہ وہ اِن جھوٹی درخواستوں کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کریں،جو منصوبے کی تعمیر کے خلاف عدالتوں، نیب اور عملدرآمد کرنے والے اداروں کو غیر ضروری طور پر ملوث کرنا چاہتے ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لئے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے خلاف محبوب الہی کے نام سے 21مئی 2019 کو نیب کو ایک شکایت ارسال کی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ قوانین کے برخلاف مذکورہ کنٹریکٹ ایوارڈکرنے پر نیب واپڈا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ ساتھ ہی 25 مئی 2019 کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی مذکورہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کے لئے رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔اِس رٹ پٹیشن کو دائر کرنے کے لئے بھی محبوب الہی کا نام اور شناخت استعمال کی گئی۔درخواست پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے بھی چیئرمین نیب کو حکم دیا کہ وہ اِس معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔ واپڈا نے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کردیا، اور واضح کیا کہ کنٹریکٹ تمام متعلقہ قوانین کے مطابق ایوارڈ کیا گیاہے۔دریں اثنا، نیب نے ملتان میں واقع اپنے دفتر اور پولیس کے ذریعے شکایت کنندہ یعنی محبوب الہی سکنہ چوٹی زیریں ضلع ڈیرہ غازی خان کو بھی طلب کیا۔ محبوب الہی نے بتایا کہ نہ تو اِس نے نیب کو کوئی شکایات بھجوائی ہے اور نہ ہی لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کامذکورہ شکایت یا رٹ پٹیشن سے کوئی سرو کار نہیں، لہذا وہ اِس کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔چیئرمین نیب نے قانون کے مطابق ضابطہ کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جھوٹی اور بے بنیاد درخواست کو خارج کر دیا۔سپریم کورٹ کے عملدرآمد بنچ کے رو برو دائر متفرق درخواست میں واپڈا نے استدعا کی ہے کہ محبوب الہی کے طرزِ عمل سے یہ بات واضح ہے کہ اگر وہ خود نہیں توکوئی اور اِس کا نام استعمال کرتے ہوئے مہمند ڈیم کی بروقت تعمیر کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہاہے۔متفرق درخواست میں اِس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اِس طرح کے ہتھکنڈے فور تھ جنریشن وار فیئر کا حصہ ہیں تاکہ قومی اہمیت کے حامل ایسے منصوبے پایہء تکمیل تک نہ پہنچ سکیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…