جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار اپنی 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار اپنی 6 سال کی کم ترین سطح 4.5 پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے انتہاپسند مودی حکومت کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی معاشی ترقی کی

رفتار گزشتہ سال 7 فیصد تھی جو کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مزید گر کر 4.5 پر پہنچ گئی ہے۔بھارت ایشیا کی تیسری بڑی معیشت ہے لیکن موجودہ ترقی کی شرح بھارت کو نوجوانوں کے لیے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے درکار شرح سے انتہائی کم ہے۔بھارت میں اس وقت صارفین کی طلب (کنزیومر ڈیمانڈ)انتہائی کم اور بے روزگاری چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے موجودہ مودی حکومت شدید مسائل سے دوچار ہے۔یہی وجہ ہے بھارتی کی وزیر خزانہ نرملا ستھارامان نے اہم سیکٹرز میں غیرملکی سرمایہ کاری پر عائد پابندیاں نرم کرنے، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی اور نج کاری پالیسی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تاہم یہ اعلان بھی صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے اورکاروں سے لے کر بسکٹ تک کی طلب (ڈیمانڈ)انتہائی کم ہوچکی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…