جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جائیدادوں کے لین دین میں چھپی دولت ڈھونڈنے کا فیصلہ،حکومت نے چین کی تجویز پر عملدرآمد کی تیاریاں شروع کردیں،وزارت دفاع،داخلہ کو اعتماد میں لے لیاگیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے آئندہ دوسال میں ملک گیر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں غیرمنقولہ جائیدادوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سروے کا مقصد غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں چھپائی گئی دولت کا پتہ لگانا ہے۔ ایف بی آر سروے چینی تجویز پر شروع کررہا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل لینڈ سروے کرایا جائے گا۔ سروے 30جون 2021تک مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی طرف سے سروے کرانے کیلئے وزارت دفاع اور داخلہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔موصول دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر

کا ملک گیر ڈیجیٹل کارٹوگرافی کرنے کا عمل دوسال سے التوا کا شکار ہے۔ اسلام آباد کے آئی نائن کے انڈسٹریل ایریا کی جیو ٹیگنگ بھی اس سروے میں زیر غور ہے۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے ملک گیر ٹیکس تشخیص اور دستاویز ی عمل بنانے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ اگلے دوسال میں مکمل ہوگا۔ٹیکس تشخیص اور دستاویزی عمل سے ٹیکس چوری کو روکا جاسکے گا، اس کے علاوہ اس عمل سے ٹیکس چوری کے ان سیکٹر زکو ہدف کیا جائے گا جن میں خاص طور پر کاروبار، رئیل اسٹیٹ اور صنعتی شعبہ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…