وہلو(آن لائن) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں مہنگائی عروج پرپہنچ گئی جس کی وجہ سے عوام رول گئے ہیں شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے سبزی،پھل،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا پرائس لسٹ جاری نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں نے اپنے من معنی پر سبزی،پھل اور دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنا شروع کردئیے ہیں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی
انتظامیہ کی خاموشی سے شہر میں دوکانداروں نے اپنی من پسند قیمتوں پر سبزی ا،پھل،چائے اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنا شروع کردئیے ہیں سبزی ڈیلروں کی من پسند قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضع کمی کے باوجود داوکانداروں کی خودساختہ مہنگائی اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ سے اپیل ہے کہ شہر سبزی،پھل اورچائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء پر خود ساختہ مہنگائی ختم کی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔