نئی دہلی( آن لائن)امریکا میں ایک پاکستانی شو پروموٹر کی دعوت قبول کرنے پر بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دو سانجھ کا ویزا منسوخ کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے بھارتی وزارت خارجہ کو لکھا ہے کہ بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کا ویزا منسوخ کیا جائے۔جنہوں نے 21 ستمبر کو امریکا میں ہونے والے پروگرام کے لیے ایک پاکستانای ریحان صدیقی کی دعوت قبول کی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کو فیڈریشن کی
جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں پروگراموں کو پروموٹ کرنے والے پاکستانی ریحام صدیقی نے پنجابی گلوکار دلجیت کو امریکا آنے کی دعوت دی تھی۔جو انہوں نے قبول کر لی۔اس پر دلجیت کا ویزا منسوخ کیا جائے اور انہیں سخت وارننگ دی جائے کہ وہ آئندہ ایسا نہ کریں۔خیال رہے اس سے قبل بھارتی فلم تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای)نے رواں ماہ 15 اگست کو بھارتی بھنگڑا گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔