اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)نے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کر لیا،شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے،اجلاس میں ن لیگی رہنماوں کی گرفتاریاں اور عوامی مسائل کو ایوان میں اجاگر کرنے کے حوالے سے مشاورت ہو گی،اگلے پارلیمانی سال میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہو گاجے یو آئی ایف کے لاک ڈاون میں ن لیگ کی شرکت پر بھی بات ہو گی،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے ہو گی۔