اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔اس سے قبل انہوں نے عید کے چاند پراٹھنے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ سال کا قمری کیلینڈر کے اجرا کے ساتھ ساتھ چاند کی تاریخوں کے بارے میں ایک ویب سائٹ بھی متعارف کرائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال رمضان اور عید کے چاند پراختلافات سامنے آتے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر پورے ملک میں عملدرآمد ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔فواد چودھری نے کہا تھا کہ ان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے وزارت سائنس نے پانچ سال کا قمری کیلینڈر جاری کیا ہے۔فواد چودھری کے اس اعلان کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے ان پر شدید تنقید کی تھی اور دونوں کے درمیان میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف کافی عرصے تک بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ فواد چوہدری نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔