ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت نے نئے قانون کے تحت مسعود اظہر اور حافظ سعید کو سرکاری طورپردہشت گرد قرار دے دیا،پابندیاں عائد

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی حکومت نے ایک نئے قانون کے ذریعے پاکستان میں قائم دو تنظیموں کے رہنماؤں کو سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ جیش محمد کے رہنما مسعود اظہر اور لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید احمد کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ پاکستان نے ان دونوں تنظیموں کو پہلے ہی سے کالعدم قرار دے رکھا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ان دونوں افراد کو

باقاعدہ اور سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔مسعود اظہر کو پہلے ہی سے اقوام متحدہ کی طرف سے بھی پابندیوں کا سامنا ہے۔بھارت میں منظور کیے گئے اس نئے قانون کے تحت حکومت کسی بھی ایسے شخص کو دہشت گرد قرار دے سکتی ہے، جو دہشت گردی کے کسی واقعے کی منصوبہ بندی یا تیاری میں ملوث رہا ہو یا اس نے ایسے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو۔ اس طرح ایسے افراد کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، ان کے اثاثے منجمد کیے جا سکتے ہیں اور ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…