منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بچے بھوک سے بلک رہے ہیں مریضوں کیلئے ادویات تک دستیاب نہیں،،بھارتی صحافی کے مقبوضہ کشمیر کی کی صورتحال سے متعلق افسوسناک انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر( آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں میں کرفیو کا چھبیسواں دن ہے۔ بھارتی صحافی برکھا دت نے سری نگر جا کر اپنی رپورٹ میں چشم کشا حقائق بیان کرتے ہوئے کشمیریوں کی حالت پریشر ککر جیسی قرار دے دی۔بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

بچے بھوک سے بلک رہے ہیں جبکہ مریضوں کیلئے ادویات تک دستیاب نہیں۔سری نگر میں دو درجن سے زائد بنکرز اور مورچے قائم کیے گئے ہیں جبکہ شارپ شوٹرز بھی تعینات ہیں۔موبائل فون سمیت تمام مواصلاتی ذرائع بند ہیں۔ کمیونی کیشن بلیک آٹ کیباعث کشمیری اپنے پیاروں کی خیریت تک نہیں جان سکتے۔بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی اپنی رپورٹ میں سری نگر میں سنسان سڑکیں اور وحشت زدہ ماحول دیکھ اور دنیا کے سامنے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق بیان کیے۔برکھا دت کا کہنا ہے کہ سری نگر میں صرف ایک دکان کھلی ملی جبکہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو تالے لگے ہیں۔ لوگوں کو مجھ سے گفتگو کرنے کی اجازت بھی فوج کی نگرانی میں ملی۔برکھا دت نے انتظامیہ سے گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں جاننے کی کوشش کی اور سیاسی رہنماں کی گرفتاریوں سے متعلق بھی سوال اٹھایا۔بھارتی فوج کی نگرانی میں برکھادت نے کشمیری شہریوں سے بات کی تو وادی کے مکینوں نے صاف کہا کہ اب بھارت کے ساتھ رہنا ممکن نہیں۔بھارتی صحافی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس وقت پریشر ککر جیسی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…