اسلام آباد /نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر کی اچانک موت بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر دی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ہربھجن سنگھ نے عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا
اور ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ عبدالقادر کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا،انہوں نے لکھا کہ میری ان سے دو سال قبل ملاقات ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ کی طرح پرجوش تھے۔ہربھجن نے لکھا کہ عبدالقادر ایک چمپئن بولر اور عظیم انسان تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بھارتی آف اسپنر نے عبدالقادر کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔