منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

رکشے پر پابندی،حکومت کا ڈرائیوروںکومتبادل گاڑیاں دینے کا اعلان

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصری حکومت نے رکشے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو متبادل گاڑیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ پابندی کے اعلان کے ساتھ ہی درمیانے اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں مصری پریشان ہو گئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے کہا کہ آمد و رفت کا غیر محفوظ ذریعہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں رکشہ چلانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے تاہم رکشہ ڈرائیوروں کو آسان اقساط پر منی وینز دی جائیں گی جو مسافروں کے لیے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرائیور اپنے رکشے حکومت کو جمع کرائیں گے۔ ہر رکشے کی قیمت متعین کی جائے گی۔ یہی رقم مینی وین کی پہلی قسط سمجھی جائے گی۔ باقی رقم آسان اقساط پر جمع کی جائے گی۔مصری وزیر اعظم نے کہا کہ رکشے میں صرف دو مسافر سوار ہو سکتے ہیں جبکہ مینی وین میں سات مسافر سوار ہوں گے۔ کرایہ وہی رکھا جائے گا جو رکشے کا تھا۔ اس سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…