منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے،بھارتی حکومت نے خلائی مشن پر غریب عوام کے کتنے سو کروڑ ڈبو دیئے ،

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے

جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نے کہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاؤ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔فوادچوہدری نے کہا کہ جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔خلائی مرکز سے مودی کے مایوس ہو کر چلے جانے پر فواد چوہدری نے کہاکہ وہ یہ لمحہ نہیں دیکھ سکے جس پر انہیں افسوس ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کو مشورہ ہے، بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن بنانے یا ابھی نندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چایے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانے کی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں، کشمیر بھارت کا ایک اور چندرائین ہوگا ور قیمت چندرائین سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…