واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے جدید میزائل ٹیکنالوجی خریدنے پر غور نہیں کیا جا رہا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ
روس سے جدید میزائل ٹیکنالوجی خریدنے پر ہر گز غور نہیں کیا جا رہا ہے ۔ عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو روس کی میزائل ٹیکنالوجی کے فروغ اور تجربے کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر فوائد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر روس سے ٹیکنالوجی پر غور کیا گیا تھا تاہم ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا ۔