بنوں (آن لائن) بنوں میں پشاور کی رہائشی عیسائی جوڑے نے عیسائیت چھوڑ کر مذہب اسلام قبول کر لیا جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم نے جوڑے کو کلمہ شہادت اور نکاح پڑوایا گزشتہ روز پشاورسے عیسائی مذہب کے ریحان اور
اسمہ جماعت اسلامی بنوں کے ضلعی دفتر پہنچے جہاں پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر ابراہیم، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا تمیز الدین اور الخدمت فاونڈیشن کے صدر سید جلال شاہ کی موجودگی میں عیسائی جوڑے نے باقاعدہ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاا ور پروفیسر ابراہیم سے باقاعدہ طور پر مذہب اسلام کے مطابق نکاح پڑواکر نئے سرے ازدواج زندگی میں باندھ گئے اس موقع پر اسلام قبول کرنے والے ریحان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ مسلمانوں کی طرز زندگی سے متاثر تھے مسلمانوں کی پانچ وقت کی نماز اور ہمیشہ باوضو رہنے سمیت دیگر اعمال کی وجہ سے انہیں مذہب اسلام پسند آیا جس کی وجہ سے انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ اسلام قبولیت کا فیصلہ انہوں نے کسی کے دباؤ یا زبردستی میں آکر نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اب وہ اپنی آئندہ کی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اس موقع پر پروفیسر ابراہیم اور جنرل سیکرٹری مولانا تمیز الدین نے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں اسلام کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں اسلام قبولیت پر مبارکباد اور خوش آمدید کہا۔