کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہلاک ہونے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بدھ کوکوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقعہ لیبر کالونی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک شناخت کالعدم
تنظیم کمانڈر ابرہیم کے نام سے ہوئی جو دہشتگردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث تھا، آپریشن میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر ہلاک ہونے والوں میں سمیع، عبدالرزاق،حمایت اور عامر شامل ہیں، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، کلاشنکوف، ڈیٹونیٹر، موبائل فون اور نقشے بھی برآمد ہوئے۔