لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ایک کنال سے زائدر پراپرٹیز کے مالک نان فائلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ ایف بی آر نے 550نان فائلز مالکان کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جن سے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے تفصیلات کی فراہمی کیلئے 15روز کی مہلت دی گئی ہے اور تفصیلات فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔