ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بوتلوں میں پانی فراہم کرنیوالی 11 بڑی کمپنیوں کے مختلف برانڈزکے ٹیسٹ،4معروف برانڈز فیل ہوگئے، نام جاری

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد نتائج جاری کر دیے ہیں۔فلٹریشن پلانٹس کے بعد بڑے برانڈز کے پانی کا تجزیہ کیا گیا جس میں 11کمپنیوں کے مختلف برانڈزکے سیمپلزلیے گئے۔ نتائج کے مطابق معیار میں کمی اور غلط لیبلنگ پر 4 برانڈز فیل قرار دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ مہم کے دوسرے مرحلے کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایوائن نیچرل واٹر،مری سپارکلیٹس پریمئم،داسانی اور سپرنگلے نیچرل واٹر کے سیمپل فیل ہوئے ہیں۔11 کمپنیوں کے مختلف برانڈزکے سیمپلزمیں معیار کی کمی اور غلط لیبلنگ پر 4 برانڈز فیل قرار دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لیبلنگ پر ایک جبکہ کوالٹی پر 3 برانڈز فیل قرار پائے ہیں۔معروف برانڈداسانی کے پانی میں تلچھٹ اور گندگی پائی گئی جبکہ ایوائن نیچرل اور سپرنگلے کے پانی میں ٹی ڈی ایس کا لیول کم پایا گیا ہے۔اسی طرح مری سپارکلیٹس پانی لیبل رول 8 (2) اور بیج نمبر درج نہ ہونے پر فیل قرار پایاہے۔حالیہ مہم میں فیل ہونے والے سیمپلز کی پروڈکشن تا دم اصلاح بند کر دی گئی ہے۔تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ اصلاح کا عمل مکمل اور دوبارہ سیمپل پاس ہونے تک فیل شدہ برانڈزکو سپلائی کی ہر گزاجازت نہیں ہو گی۔پاس اور فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام قسم کے پانی کا سال میں 4 دفعہ تجزیہ کر کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔پروڈکشن یونٹ چھوٹا ہو یا بڑا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کا یکساں نفاذ کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…