ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں زندگی معمول پر آنے کا بھارتی دعویٰ، امریکی اخبار نے مودی سرکار کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے مودی سرکارکا بھانڈا پھوڑ دیا، نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی سرکارجوکہتی ہے کشمیر کی صورتحال اس سے مختلف ہے، بھارت کادعوی ہے مقبوضہ کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق ہے، صرف ایک ہسپتال میں اب تک 60 زخمی لائے گئے ہیں، امریکی اخبار نے بھارت کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج پیلٹ گنزکابے دریغ استعمال کر رہی ہے،

اخبار نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا حقیقی صورتحال سے بے خبر ہے۔ دوسری جانب امریکی صدرکی بھارتی وزیراعظم سے جی7سربراہ اجلاس میں ملاقات ہوگی، دوران ملاقات مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی جی سیون سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقات میں مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی فیصلے کے علاقائی اثرات ہوں گے۔صدر ٹرمپ کے ایجنڈے سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ میں امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ جانناچاہیں گے کہ نریندرمودی علاقائی کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اہلکار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ تمام فریقوں کو ڈائیلاگ شروع کرنے کے لیے زور دیں گے اور اس بات پر بھی کہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں اٹھائی جائیں۔ثالثی سے متعلق اہلکارنے کہا کہ اگر دونوں فریق کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو امریکی صدر اپنے کردار کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…