پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بی آر ٹی سفید ہاتھی بن چکا،نیب نے منصوبے میں کی گئی کروڑوں کی کرپشن پر چپ سادھ لی، اے این پی نے حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بہت جلد پشاور کے واحد بڑے منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ میں تاخیر، لاگت زیادتی اور ناقص منصوبہ بندی کے خلاف عدالت جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں ایمل ولی خان نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کرپشن اور نااہلی کی ایک ایسی داستان بن چکی ہے جس کی شاید ہی کوئی مثال موجود ہو۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ بی آر ٹی پشاور منصوبہ نااہلیت کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ لاگت بڑھتی چلی جا رہی ہے جبکہ تکمیل کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ کرپشن کی ایک الگ داستان ہے جسے چھپانے کے لئے اب صوبائی حکومت اور منصوبے کے حکام میڈیا ورکرز کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔ تبدیلی سرکار کو آئینہ دکھانے والے صحافیوں پر تشدد نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ان تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو صحافیوں کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جمہوری ملک میں میڈیا کی آزادی ہوتی ہے لیکن موجودہ حکومت میڈیا سمیت ہر ادارے کا گلا گھونٹنے پر تلی ہوئی ہے۔ نیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما کے ناشتے کے بل تو انہیں نظر آتے ہیں لیکن بی آر ٹی میں کی گئی کروڑوں کی کرپشن پر چپ سادھ لی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے قانونی ماہرین سے جلد ہی اس بارے ملاقات کریں گے اور صوبائی حکومت کے خلاف عدالت کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی سفید ہاتھی بن چکا ہے جس میں کی گئی کرپشن کسی کو نظر نہیں آرہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…