اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقوں میں رواں اور آئندہ ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث این ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں کی پی ڈی ایم ایز کو الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے جمعرات کے دوران شمالی علاقوں میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں،کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لئے
متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی،بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں این ڈی ایم کے مطابق متعلقہ ادارے موسم کی صورتحال پر پیشگی احتیاطی ہدایات جاری کریں، سیاحوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن مون سون سلسلے کا آغاز ہونے والا ہے، تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہو۱ؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مر اسلے کے مطابق بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جمعہ سے جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے،ملا کنڈ،ہزارہ،پشاور اور کوہا ٹ ڈویژن سمیت بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان مو جو د ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے آئندہ جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر مین چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔