لاہور (این این آئی) سیشن عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ۔
عدالت نے کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست خارج کردی ۔ تحریری حکم کے مطابق دعویٰ کے مدعی نے اس کو ضروری فریق نہیں قرار دیا ، عدالت کسی کو زبردستی فریق بنانے کا نہیں کہہ سکتی ۔ عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بیان پر جرح کے لیے ویڈیو لنک پر طلب کرلیا ۔عدالت نے شہباز شریف کو 8ستمبر کو صبح دس بجے ویڈیو لنک پر پیش ہونے کی ہدایت کی ۔ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے۔