پشاور(این این آئی)ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، روٹی کا وزن 190گرام جبکہ قیمت 15روپے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان، نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر حاجی محمد اقبال،صدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت
دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفت و شنید کی گئی اور ان کے خدشات کو بھی دور کیا گیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھنے ہوئے باہمی رضا مندی سے پشاور میں روٹی کی قیمت 15روپے جبکہ وزن 190گرام مقرر ہوا۔ جبکہ حیات آباد کیلئے 15روپے کی روٹی کا وزن 185گرام پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔