جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کیویز کے ساتھ فائنل کون کھیلے گا؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(این این آئی)کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیکر 27سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، میزبان آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا،انگلش باؤلر کے سامنے آسٹریلین بلے باز زیادہ دیر نہ ٹھہر کر سکے،آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49اوورز میں 223رنز پھر ڈھیر ہوگئی،7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل ہو سکے، انگلینڈ نے دووکٹوں کے

نقصان پر 32.1اورز میں ہدف بآسانی مکمل کرلیا، کرس ووکس کو فتح گر اسپیل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل 14جولائی کو لارڈ ز میں کھیلا جائیگا،دونوں ہی ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں اور اس بار دنیائے کرکٹ کو نیا ورلڈ چمپئن ملے گا۔جمعرات کو برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں میزبان آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا،اننگز کے آغاز پر قسمت نے آسٹریلیا کا ساتھ نہ دیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 کے مجموعے پر گری اور فنچ بغیر کوئی رن بنائے آرچر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد وارنر 9 کے مجموعے پر کرس ووکس کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پیٹر ہینڈسکومب بھی پچ پر ٹک نہ سکے اور 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے،چوتھی وکٹ پر ایلکس کیری اور اسٹیو اسمیتھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 117 کے مجموعے پر کیری 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جن کے بعد آنے والے اسٹوئنس بغیر کوئی رن بنائے عادل رشید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔جب ٹیم کا مجموعی اسکور 157 تک پہنچا تو گلین میکسویل بھی 22 رنز بنا کر آرچر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اسٹیون اسمیتھ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 217 کے مجموعی اسکور پر

ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، اسمتھ نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بٹلر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے،آخری اوورز میں مچل اسٹارک کے 29 رنز کی بدولت پوری آسٹریلوی ٹیم49 اوور میں 223 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل رشید نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آرچر نے دواور مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز جیسن روئے اور بیئراسٹو نے اپنی ٹیم 124رنز کا آغاز فراہم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

بیئراسٹو نے نسبتاً محتاط انداز اپنا یا تاہم روئے بہترین فارم میں نظر اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تمام آسٹریلین باؤلرز کی خوب خبر لی۔اس شراکت خاتمہ اس وقت ہوا جب مچل اسٹارک کی گیند پر بیئراستو ایل بی ڈبلیو قرار پائے، انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 34رنز بنائے البتہ انہوں نے اس فیصلے کو ریویو کیا اور انگلینڈ ٹیم اپنا ریویو ضائر کر بیٹھی۔بیئراسٹو کی جانب سے ریویو ضائع کرنے کا خمیازہ روئے کو بھگتنا پڑا جنہیں 147 کے مجموعی اسکور پر پیٹ کمنز کی گیند پر

کیچ آؤٹ قرار دیا گیا تاہم ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند ان کے بلے سے نہیں لگی تھی البتہ ریویو نہ ہونے کے سبب روئے کو 85رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹنا پڑا۔اس کے بعد جو روٹ اور کپتان آئن مورگن نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 32.1اوورز میں ہی اپنی ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا دی، روٹ 49 اور مورگن 45رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس میچ میں فتح کی بدولت انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا اور 1992 کے ورلڈ کپ کے

بعد پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔یادر ہے کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو صرف دو مرتبہ شکست کا سامنا رہا جبکہ انگلش ٹیم کو 3 میچوں میں شکست ہوئی،آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔انگلش ٹیم پانچ مرتبہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 کے طویل

عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔دونوں ٹیمیں 1975 میں ہونے والے پہلے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرچکی ہیں جس میں آسٹریلیا نے انگلش ٹیم کو بدترین شکست دی تھی تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے فائنل میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شرمناک شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی، انگلینڈ کی ٹیم 14 جولائی اتوار کو نیوزی لینڈ سے فائنل میچ کھیلے گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…