جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

جرائم کی شرح کے حوالے سے لاہور کون سے نمبر پر ہے؟ جرائم میں کتنی کمی ہوئی؟ عالمی ادارے نے تصدیق کردی

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) دنیا بھر میں کرائم ریٹ کا تعین کرنے والے معتبر بین الاقوامی ادارے نمبیو Numbeo نے لاہور میں جرائم کی شرح میں مزید کمی کی تصدیق کی ہے۔ آج 10 جولائی کو جاری ہونے والے تازہ ترین کرائم انڈیکس میں لاہور کو 213 ویں نمبر پر ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نمبیو Numbeo مختلف انڈیکیٹرز کی بنیاد پر کرائم انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی کرتا ہے۔ جنوری 2019 میں لاہور کا کرائم ریٹ کے لحاظ سے دنیا کے دیگر شہروں میں 174 واں نمبر تھا اور 2018 میں

عالمی درجہ بندی میں لاہور کو شرح جرائم کے حوالے سے 138 نمبر پر ظاہر کیا گیا تھا۔ اس طرح چھ ماہ کے دوران کرائم انڈیکس میں لاہور نے مزید 39 درجے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 75 درجے کی بہتری حاصل کی۔ ششماہی رپورٹ میں کراچی کا 75 واں نمبر دیا گیا ہے۔ کرائم انڈیکس میں وینزویلا کا شہر کراکس بدستور دنیا کا خطرناک جبکہ ابوظہبی محفوظ ترین شہر قراردیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے صوبائی دارالحکومت میں کرائم کنٹرول سٹریٹجی کی کامیابی اورجرائم کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لاہور پولیس کرائم کنٹرول میں مزید بہتری کے لئے کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے افسر اور جوان تحسین کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے حالیہ عرصے کے دوران کرائم ریٹ میں نمایاں کمی آئی۔ عالمی ادارے کا تازہ انڈیکس لاہور پولیس کے لئے ایک اعزاز ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ روایتی اقدامات کی بجائے کوالٹی پولیسنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سال 2018 میں اسی انڈیکس میں لاہور کرائم کے حوالے سے 138 نمبر پر تھا۔ جو اب 213 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ وسائل میں کمی کے باوجود ایک سال میں کئی گنا بہتری آئی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…