لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب پورٹل پر شکایات کے بعد رائے ونڈ میں واقع سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے سے سپیڈ بریکرزتوڑ دئیے گئے۔ ایم سی ایل کے عملے نے سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے سامنے سے گزرنے والی سڑک پر بنائے گئے سپیڈبریکرز توڑ دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ سپیڈ بریکرز کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کے خلاف وزیرا علیٰ پنجاب پورٹل پر شکایات درج کرائی گئی تھیں۔