فیصل آباد(آن لائن)پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت صنعتوں کو بجلی کی مد میں 200ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ پاکستان میں بجلی کے 3لاکھ 41ہزار صنعتی کنکشن ہیں جن میں سے 19ہزار سیل ٹیکس میں رجسٹر ہیں۔ اور ان میں سے بھی صرف 16ہزار سیل ٹیکس دیتے ہیں۔ صنعتکاروں
اور تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ حکومت صرف لوکل سیل والوں سے ٹیکس مانگ رہی ہے جبکہ برآمد کنندگان کو اداشدہ مکمل سیلز ٹیکس ری فنڈ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال حکومت چاہتی ہے کہ صنعتوں کی پیداوار کے صرف بڑے ہول سیل ڈیلر رجسٹر ہوں جبکہ سب ڈیلروں اور ریٹیلرز کیلئے رجسٹریشن ضروری نہیں۔