جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آپ کیا چیزہیں، میں تیار ہوں، ڈرتا نہیں، گرفتار کرو،اگر غیرت ہے تو یہ کام کرو؟ شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر تنقید

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اقتدار نہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کی جنگ لڑ رہے ہیں، آپ کیا چیز،ہم نے مشرف کی آمریت بھی دیکھی ہے۔(ن)لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کا حق چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی سے ملک چلتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک تباہ کر دیا، لوگ نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روس جا رہے ہیں لیکن ان کی جانب سے بیان آیا کہ انہیں نہیں بلایا، اب امریکا بھی اس قسم کی باتیں کر رہا ہے، یہ ملک کی بد نصیبی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضمیر ان کا ملامت کرتا ہے جن کے پاس ضمیر ہو، میں تیار ہوں، ڈرتا نہیں، گرفتار کرو۔ اگر غیرت ہے تو میدان میں سیاست کرو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ ویراعظم کو لانے کیلئے نواز شریف کو جیل میں ڈالا گیا، نواز شریف کا قصور سی پیک اور ایٹمی قوت بنانا تھا۔انہوں نے کہاکہ کوٹ لکھپت جیل کا تالا جلد ٹوٹے گا، نواز شریف باہر آئیں گے، نواز شریف جیل میں بھی وزیراعظم ہی ہیں، عمران خان کو ن لیگ کے شیروں سے ڈر لگتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف دور میں ملک ترقی کر رہا تھا، بتائیں 10 ماہ میں بھینک مانگنے کیلئے کتنا خرچہ کیا، نواز شریف غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں، کابینہ اجلاس میں کل مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں ہوئی۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نے احسن اقبال نے کہا کہ ملک آج نازک دور سے گزر رہا ہے، ہم پاکستان کو بچانے نکلے ہیں، نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، پی ٹی آئی کے بینامی اکاؤنٹس ہیں، عمران خان نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے دھرنے دیئے، سازش کے ذریعے الیکشن کو سلیکشن میں تبدیل کیا گیا، ن لیگ اقتدار میں آ جاتی تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…