اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی حصوں میں مون سون ہواؤں کاکمزور سلسلہ موجود ہے،آئندہ چند روز میں سلسلہ شدت اختیار کر جائیگا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی حصوں پر مون سون ہواؤں کا کمزور سلسلہ موجود ہے جو آنے والے چند روز میں شدت اختیار کر جائیگا جس کے باعث آنے والے چند روز میں ملک کے بیشتر حصوں میں مزید مون سون
بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے پیش گوئی کی کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان اس دوران پشاور، کوہاٹ، ژوب اورڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔